2 ستمبر، 2024، 6:36 PM

شہر کریمہ اہل بیت میں پیغمبر اکرم (ص) اور امام حسن مجتبی کی مجلس عزا

شہر کریمہ اہل بیت میں پیغمبر اکرم (ص) اور امام حسن مجتبی کی مجلس عزا

قم مقدس میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا برپا ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کے حوالے سے مجلس عزا برپا ہوئی جس میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس عزا حضرت معصومہ علیہا السلام کے حرم مطہر میں ہوئی۔ شبستان امام خمینی میں ہونے والی مجلس عزا سے علماء کرام سے خطاب کیا اور مداحان اہل بیت نے مصائب پڑھے۔

اسی حوالے سے رہبر معظم کے دفتر میں بھی ایک مجلس عزا ہوئی۔

مراجع تقلید کے دفاتر میں بھی رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت کی مناسبت سے مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا تھا۔ آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی، آیت اللہ العظمی سبحانی، آیت اللہ العظمی زنجانی اور آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کے دفاتر میں مجلس عزا منعقد ہوئی اور عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

28 صفر کو شہر کے مختلف عزاخانوں سے ماتمی دستے برامد ہوئے جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے حرم حضرت معصومہ پر اختتام پذیر ہوئے۔

رحلت رسول اکرم صلی اللہ علیہ  وآلہ وسلم کی مناسبت سے حرم حضرت معصومہ میں ظہر کے وقت زیارت رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قرائت کی گئی۔

News ID 1926341

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha